مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 436 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 436

436 آپ نہایت خوش اخلاق، حسین و جمیل اور دلآویز شخصیت اور سادہ طبیعت کے مالک تھے۔انکساری اور بے تکلفی آپ کی گھٹی میں تھی۔خاموشی اور بے نفسی کے ساتھ خدمت دین آپ کا شعار تھا آپ ایک مثالی واقف زندگی تھے۔مجلس انصار اللہ پاکستان صاحبزادہ صاحب موصوف ان ابنائے فارس میں سے تھے جنہیں اپنی اعلیٰ صلاحیتیں دین حق کے لئے نچھاور کرنے کی توفیق ملی۔جماعت کی خدمت کرتے ہوئے نہایت فراست، شجاعت ، اور مومنانہ جرات سے سفاک دشمن کا منصوبہ نا کام کرتے ہوئے راہ مولیٰ میں جان قربان کردی۔مجلس خدام الاحمدیہ بھارت مرحوم کی دلنواز شخصیت، اعلیٰ صفات اور علمی لیاقتوں کے ساتھ انکسار اور بے ریا طرز زندگی اور واقف زندگی کے مقدس عہد کو زندگی کے آخری لمحے تک وفا کے ساتھ نبھانا۔آپ کی یاد ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی خادم کو مرحوم کی طرح جرات و استقامت کے ساتھ خدا کی راہ میں قر بانی کے لئے ہر وقت تیار رہنے کی توفیق دے۔آمین مجلس عامله مبلغین کرام، ڈاکٹر صاحبان - سیرالیون سیرالیون میں خانہ جنگی کی وجہ سے ہم سب گنی چلے گئے تھے جہاں MTA اور اخبار وغیرہ کا کوئی انتظام نہ تھا۔چار ماہ بعد واپس سیرالیون آگئے ہیں تو اب الفضل اخبار ملا ہے اور تفصیل سے آگاہی ہوئی ہے ہم اس دکھ میں آپکے ساتھ شریک ہیں۔