مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 435 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 435

435 آپ کے بوڑھے والدین کے صبر و ہمت کو جوان کرے۔آپ کی اہلیہ محترمہ کو دور اولین کی صابر و شاکر خواتین مقدسہ کے نقش قدم پر چلتے رہنے کی توفیق دیتا رہے۔خدائے رحیم و ودود کی محبت اور پیار ان کے زخموں کا پھاہا بن جائے۔مولائے حقیقی کی رحمت و شفقت ان کے چار معصوم بچوں کے لئے باپ کی شفقت سے بڑھ کر ثابت ہو۔خدائے قادر اس غلام قادر کی جدائی کے خلاء کو اپنے فضل اور رحم اور برکتوں سے پر فرمائے اور پوری جماعت کو اس کی شہادت کے فیض سے مستفیض فرمائے۔آمین۔مجلس عاملہ وصدرات حلقہ جات لجنہ اماءاللہ ربوہ مقامی آپ خاندان مسیح موعود علیہ السلام کے پہلے شہید اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی براہِ راست ذریت کی تیسری نسل میں سے ہیں۔آپ نے عین عالم شباب میں شہادت کا مقام پایا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے: جو خدا کی خاطر مارا جائے اسے مردہ مت کہو وہ زندہ ہے۔” مجلس تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے روشن چراغ ذہین وفطین اور فنانی اللہ واقف زندگی خادم دین محترم صاحبزادہ کی شہادت پر بے حد دکھ ہے۔اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اپنے قرب خاص میں جگہ عطا فرمائے۔آمین۔آپ کی عمر 37 سال تھی لیکن جیسا کہ ہمارے پیارے آقا نے فرمایا: دو اب یہ عمر لا زوال ہوگئی ہے"