مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 406 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 406

406 کے ساری جماعت کے خلاف مذموم منصوبے کو ناکام کیا ہے وہ ہمیشہ تاریخ میں زریں حروف سے لکھا جائے گا۔محترم کمال یوسف صاحب - ناروے صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید کی شہادت پر ایک نسبت سے اظہارِ تعزیت پیش کرنے کے لئے دوسری نسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔جس رنگ میں اُن کی جدائی ہوئی وہ قابلِ رشک ہے۔جدائی پر افسوس ہے اور یہ دونوں جذباتی کیفیتوں کے دھارے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔محترم سردار عبد القادر صاحب آف چنیوٹ - حال فرینکفرٹ پیارے مرزا غلام قادر خدمت دین میں وقت قُربان کرنے والا احمدیت کی تاریخ میں اپنے خونِ شہادت سے نئے باب رقم کر گیا۔احمدیت کی دوسری صدی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کا نو نہال شہادت پانے والا وجود بن کر ہمیشہ کے لئے خدا کے حضور چلا گیا۔اے مرزا غلام قادر شہید تم پر لاکھوں رحمتیں نازل ہوں۔تم زندہ جاوید ہو۔محترم قاضی نذر محمد صاحب - چک چٹھہ، حافظ آباد آپ کے مضامین نے دل پر سکتہ کی کیفیت طاری کر دی ممکن نہیں کہ ہم اپنے دل نکال کر آپ کے سامنے رکھیں کہ دیکھ لیں کہ آپ کے اور ہمارے دلوں کی حالت میں کوئی فرق ہے؟ ہم تو اپنی زبانوں سے خاموش ہیں اور ہمارے دل اپنے اللہ تعالیٰ سے اُس کے فضل کی فریاد کرتے ہیں۔محترمه مبارکه خاتون صاحبه اهلیه ڈاکٹر رشید احمد صاحب مرحوم - سویڈن عزیزم شہید میرے بیٹے ڈاکٹر انس رشید کے کلاس فیلو تھے اور بعد