مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 405 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 405

405 کی وہی آپ کے پڑپوتے غلام قادر کے لئے دہراتا ہوں۔اے خدا بر تربت او بارش رحمت بیار داخلش کن، از کمال فضل، در بیت النعیم نیز مارا، از بلا ہائے زماں محفوظ دار تکیه گاه ما توئی، اے قادر رب رحیم اللّهمّ اغفر لعبدك وارحمه وارفعه في عبادك الشهداء والصالحین۔آمین محترم لطف الرحمان محمود صاحب - ٹیکساس (امریکہ) اللہ تعالیٰ خاندان مسیح موعود علیہ السلام کے اس ہونہار اور سعادت مند نونہال کی جواں سال شہادت قبول فرمائے اور اسے جماعت کی ترقی و استحکام اور فتوحات و برکات کا باعث بنائے شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جماعت کو ایک بہت بڑے ملک گیر ابتلاء اور فتنے سے بچا لیا۔آئندہ آنے والی نسلیں بھی مرحوم کے اس احسان کو یاد رکھیں گی جیسا کہ حضور اقدس نے فرمایا شہید مرحوم کے پاک خون کا ایک ایک قطرہ آسمانِ احمدیت پر ستاروں کی طرح چمکتا رہے گا۔انشاء اللہ مولا کریم شہید مرحوم کو قرآنی وعدے کے مطابق حیات ابدی، مقامات قرب اور جنت الفردوس میں پاکیزہ رزق سے نوازے گا دُعا ہے کہ مولیٰ کریم اُن کی اہلیہ اور معصوم بچوں کا دین و دنیا میں حافظ ہونا صر ہو اور ان سب کو حضرت اماں الزماں کے روحانی وارث بنائے۔آمین محترم عبد الحمید صاحب - یو ایس اے مرحوم نے جس ہمت اور بہادری سے شقی القلب دہشت گردوں کے چنگل سے نکل کر اور اُن کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے اور اپنی جان قربان کر