مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 407 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 407

407 میں عزیز انور رشید کے ساتھ پبلک اسکول میں اکٹھے پڑہتے رہے۔وہاں سے ہمیشہ ربوہ کے لئے اکٹھے ہم سفر ہوتے اس وجہ سے ہمارے گھر اکثر یہ نام لیا جاتا۔بہت نیک نفس اور خوبصورت شخصیت کے مالک تھے۔محترم مبشر احمد عابد صاحب - روس میں اور میری جماعت آپ کے غم میں برابر کی شریک ہیں اللہ تعالیٰ شہید کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اس شہادت کے ثمرات آپ پر اور پوری جماعت پر بارش کی طرح نازل ہوں۔آمین محترم محمد زکریا خان صاحب - مالمو ایسے ہونہار فہیم اور خادمِ دین متین کی شہادت جہاں آپ کے لئے اور ہمارے لئے شدید رنج والم کا باعث بنی وہاں جماعت کے لئے بھی نقصان کا موجب ہوئی اور ایسے قابل، تجربہ کار اور نفع رساں وجود سے محروم ہوگئی۔شہید مرحوم کی اہلیہ صاحبہ کی خدمت میں بہت سلام اور تعزیت عرض کر دیں۔کہ وہ میرے بہت ہی پیارے محسن اور مشفق اُستاد حضرت سید داؤد احمد کی دختر ہیں۔سالہا سال بیت گئے مگر شاید ہی کوئی دن ایسا آیا ہو کہ اپنے اس محسن اُستاد کو یاد نہ کیا ہو۔محترمه شیبا دبیر صاحبه ( قادر کی چچا زاد بہن ) کھاریاں ہم تو بچپن میں ساتھ کھیلے ہوئے تھے بار بار وہ باتیں جو قادر، سیمیں اور میں کرتے تھے ذہن میں آتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس کو بڑا رتبہ دیا ہے ہمیشہ کے لئے اس کا نام تاریخ کی زینت بن گیا۔محترم غالب احمد صاحب راجه - گلبرگ لاہور عزیزم مرحوم سے پچھلی دفعہ جب ربوہ حاضر ہوا تو بالمشافہ ملاقات ہوئی بے حد متاثر ہوا لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ یہ آخری ملاقات ہوگی اللہ تعالیٰ کی