مرزا غلام قادر احمد — Page 400
400 بیوی بچوں کے لئے نہایت صبر آزما صدمہ ہے۔اللہ تعالی حوصلہ ہمت اور صبر عطا فرمائے۔ہم چونکہ ایاز احمدی ڈاکٹر حشمت اللہ خان کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں کہ جس نے ہر عُسر و ئیسر میں اپنے امام حضرت محمود کا اس وقت ساتھ دیا جب ہم اور آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے اور اپنے عہد کو تا عمر بڑی وفاداری سے نبھایا۔اس لئے ہمارے جذبات و تعلقات اُسی طرح ہیں گو کہ زمانہ اب بہت بدل گیا ہے۔محترم خواجه عبدالمومن صاحب - اوسلو ناروے ظالموں نے کس درد ناک طریق سے تکلیف دے کر ان کو شہید کیا لیکن وہ خدا تعالیٰ کے گھر شہادت کا رتبہ پا کر ہمیشہ کے لئے زندہ ہو گئے۔اللہ تعالیٰ شہید پر بے شمار برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔آمین محترم بشری طیبه صاحبه - بحرین اس شہادت سے چند دن پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ سب بہنیں ایک جگہ اکٹھی ہیں اور غمزدہ ہیں ایک بڑا سا ہال ہے آپ کے خاندان کے اور افراد بھی ہیں میں آپ سب کو پریشان دیکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ کیا بات ہے لیکن کسی سے کچھ پوچھتی نہیں ہوں۔خاکسار کا آپ سے بہت محبت کا تعلق ہے۔حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے خطوط لکھنے کی خدمت ایک لمبے عرصے تک کی۔حضرت سیدہ بیگم صاحبہ کہا کرتی تھیں میری بشری۔حضرت سیدہ بیگم امۃ الحفیظ صاحبہ بھی خاکسار سے بہت محبت کرتی تھیں۔میرے شوہر مکرم صدیق یوسف صاحب اور بچے بھی غم کا اظہار کرتے ہیں۔مکرم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب میرے شوہر کے پھوپھی زاد ہیں۔