مرزا غلام قادر احمد — Page 401
401 محترم ارشاد احمد خان صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ صوبہ سرحد پشاور خدا تعالیٰ نے آپ کو اس امتحان کے لئے چنا اور ساتھ ہی ایسی نعمت بے بہا کے لئے بھی مگر سر دست بھاری ہے اور امتحان سخت۔خدا تعالیٰ نے خاندان مسیح موعود علیہ السلام کو ایسے کڑے امتحان کے لئے چن کر جماعت کو بہت بڑا درس دیا ہے وہ درس ہم سب کے لئے ہے قربانیوں کا اور اُن سے منہ نہ موڑنے کا۔محترم محمد اقبال محمود صاحب - گنری عمرکوٹ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانی کو جماعت کی قربانی سے تشبیہ دی ہے۔نیز ان کی قربانی کی مثال شہزادہ عبداللطیف شہید سے دی ہے۔یہ درجات اللہ تعالیٰ کسی کسی کو دیتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین) محترمه سلیمه میر صاحبه - کراچی شہادت کی خبر سے دل غم سے بھر گیا ہے۔حضرت مسیح موعود کی نسل میں سے یہ اولین شہادت ہے جس میں آپ اور آپ کی اولاد شریک ہیں۔محترم ضیاء الله ظفر صاحب - مربی سلسلہ، مرید کے، ضلع شیخوپورہ واقعات کی تفصیل سن کر انتہائی دکھ ہوا لیکن ڈھارس بندھی کہ اس وجہ سے کہ مرحوم نے اپنی جان تو جان آفرین کے سپرد کر دی لیکن جماعت کے دشمن کی خوفناک سازش کو ناکام و نامراد کر دیا۔محترمه ذکیه محمد نصیب عارف صاحبه - راولپنڈی اکتوبر 1998ء میں جب میں اپنی آپا کے ساتھ آپ سے ملی تھی تو آپ سارا وقت عزیزم قادر ہی کی باتیں کرتی رہیں۔ساری باتیں فلم کی طرح