مرزا غلام قادر احمد — Page 399
399 پر بجلی گرتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی حکمتیں اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔اس ناگہانی اور اچانک شہادت سے جو صدمہ ہوا ہے وہ تو پہاڑ کی طرح بوجھل ہے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت دے یہ یقیناً ایک بہت بڑا جماعتی صدمہ ہے۔محترمه اصغری نور الحق صاحبه - لندن عزیز نہایت خوش قسمت تھا جسے سب کا پیار ملا۔خلیفہ وقت کا پیار ملا۔خدا تعالیٰ نے تو پیار کا عجب انداز دکھایا کہ سب سے بڑا انعام عزیز پر نچھاور کر دیا۔یہ شاخ جو مسیح کے گلشن سے کائی گئی اور نزد سدرۃ المنتہی لگائی گئی ہے نہایت بار آور ہوگی اور اس کی گھنی چھاؤں تلے سب بسیرا کریں گے۔محترمه نجمه عطاء الحق صاحبه - کوئٹہ مرزا غلام قادر شہید جماعت اور خاندان کے درخشندہ گوہر تھے۔اخبار میں مرحوم کی اتنی خوبیاں اور لیاقت کے بارے میں پڑھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔سارے خاندان اور حضور کے غم کا خیال کر کے دُعا ہی کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو صبر دے۔اُن کی بیوی بچوں کا ہر آن حافظ و ناصر ہو۔اللہ تعالیٰ اس پاکیزہ روح کو اپنے قرب میں جگہ دے۔آپ کے درجات ہر لمحہ و ہر آن بلند سے بلند کرتا چلا جائے اور زخمی دلوں کو اپنی جانب سے تسکین دے۔آمین محترم میاں محمد ابراهیم صاحب جمونی – ربوه میری طبیعت بہت کمزور ہے۔زیادہ چل پھر نہیں سکتا اس لئے اس خط کے ذریعے ہی تعزیت کرنے پر مجبور ہوں آپ کو جس قدر عظیم صدمہ سے دوچار ہونا پڑا اللہ تعالیٰ اُس کو صبر وشکر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔آمین محترم کریم احمد نعیم صاحب مع خاندان ایاز احمدی - یو ایس اے خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خصوصاً مرحوم کے والدین اور