مرزا غلام قادر احمد — Page 324
324 22 جولائی 1999ء خاکسار مرزا طاہر احمد پیاری آپا قدسیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، آپ نے میرے دلی محبوب غلام قادر شہید کی بہت اچھی تصویریں بھیجی ہیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزا معصوم پیارے بچے میرے اپنے بچے ہیں اور ان کو دُعاؤں میں یاد رکھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان پر اپنی رحمت کا بے پایاں سایہ رکھے آپ سب مل جل کر ان کی تربیت، پرورش اور تعلیم کی نگرانی کرنے والے باچھی، نصرت، بھائی مجید سب میری دُعاؤں ہوں۔میں شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ عمروں میں برکت دے اور صحت و تندرستی سے رکھے کسی روز اُردو کلاس میں بھی یہ تصاویر دکھائیں گے تاکہ دُعا کی تحریک عالم گیر بن جائے۔میری طرف سے نصرت اور بچوں کو بے حد پیار اور دُعا۔22 جولائی 1999ء پیاری عزیزہ قدسیہ سلمها اللہ تعالیٰ والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة اصیح الرابع