مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 325 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 325

325 النہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کا خط ملا۔ہمارا سب کچھ خدا کے سپرد ہے وہی مولا ہے اور نعم النصیر ہے۔آپ سب کا نیک نمونہ میرے لئے بھی فخر کا موجب ہے۔آپ کی رؤیا اور اس کی جو تعبیر آپ نے کی ہے وہ بھی ٹھیک ہے۔اللہ تعالیٰ زندگی با برکت فرمائے۔قادر کے بچوں اور نچھو کو بے حد پیار اور ڈھیروں دُعائیں۔باچھی اور بچوں کو سلام۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد حضور پر نور کی نگاہیں نچھو اور بچوں کے مستقبل پر بھی تھیں ایسے میں آپ کو قادر کے والدین کے کچھ فیصلوں پر اطلاع ہوئی تو آپ نے اپنی طمانیت کا اظہار فرمایا۔وو عزیزم محمود کے ذریعہ آپ کا پیغام مل گیا ہے جزاکم اللہ احسن الجزاء عزیزہ اور اس کے بچوں کے لئے آپ سب نے جو متفقہ فیصلے کئے ہیں یہ تو بڑا اچھا ہو گیا ہے الحمد للہ۔میں نے اس کا پتہ کرنا ہی تھا کہ آپ لوگوں کا پیغام آ گیا۔اللہ آپ سب کو اجر عظیم عطا فرمائے اور اپنے فیصلے پر قائم رکھے۔اللہ حافظ و ناصر ہو