مرزا غلام قادر احمد — Page 322
322 کرنے کی بات ہے۔دل پر ضبط کا کڑا پہرہ بٹھانے والے بھی کبھی بے اختیار درد کو راہ دے دیتے ہیں۔ناگہاں اور کسی بات یہ دل ایسا دکھا میں بہت رویا مجھے آپ بہت یاد آئے جمعرات 13 جون 1999ء پیاری ہمشیرہ قدسیہ بیگم سلمها اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته آپ کا اور ہمشیرہ امتہ الباسط سلمہا اللہ تعالیٰ کے خطوط میرے نہایت پیارے غلام قادر شہید کے پسماندگان کے نہایت درد ناک حالات سے متعلق موصول ہوئے۔مضمون اتنا جذباتی ہے کہ میرے لئے ناممکن تھا کہ دل پر پورے ضبط کے ساتھ خط کسی کو لکھوا سکوں لہذا لازماً مجھے اپنے ہاتھ ہی سے جواب لکھنے تھے تا کہ آنسوؤں کی فراوانی کبھی لکھنے میں حائل ہو جائے تو تھوڑی دیر کے لئے دل کا غبار نکال کر خط لکھنا از سر کو شروع کر دوں۔اگرچہ یہ بھی میرے لئے بہت مشکل اور صبر آزما تھا لیکن بہر حال مجھے یہ کام کرنا تھا۔چند روز پہلے ہمشیرہ باسط کو خط لکھ کر کچھ جذبات کا بوجھ ہلکا کیا ہے۔آج آپ کیلئے وقت نکالا ہے۔آپ کا خط پڑھتے ہوئے بار بار دل میں خیال