مرزا غلام قادر احمد — Page 282
282 تین مبارک تقاریب“ کے عنوان کے تحت لکھا:۔عزیزم مکرم صاحبزادہ ابن محترم مرزا مجید احمد صاحب ( جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے پوتے ہیں) کی شادی عزیزہ مکرمہ صاحبزادی امة الناصر نصرت بنت محترم میر داؤد احمد صاحب مرحوم و صاحبزادی امتہ الباسط ( جو حضرت میر محمد اسحق صاحب کی ہوتی اور حضرت مصلح موعود کی نواسی ہیں) سے قرار پائی۔تقریب رخصتانہ محترم میر داؤد احمد صاحب مرحوم کے گھر واقع دارالصدر میں منعقد ہوئی۔جہاں پر دُعا محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد نے کرائی۔اگلے روز محترم صاحبزادہ مرزا مجید احمد نے اپنی رہائش گاہ ”الفارس“ پر دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جہاں پر دُعا محترم مولانا محمد حسین صاحب رفیق بانی سلسلہ نے کرائی۔ہر دو تقاریب میں افراد خاندان حضرت بانی سلسلہ اور دیگر اہل ربوہ نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی اس جوڑے کا نکاح بھی حضرت امام جماعت احمدیہ نے لندن میں پڑھا تھا۔احباب جماعت سے درخواست ہے کہ خاندانِ حضرت بانی سلسلہ میں شادی کی اس پُر مسرت اور مبارک تقاریب کے موقع پر تینوں جوڑوں کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو حضرت بانی سلسلہ کی دُعاؤں کا وارث بنائے۔دین و دنیا کی ہر خوشی ان کے نصیب میں ہو اور یہ تعلق احمدیت اور دین حق کے