مرزا غلام قادر احمد — Page 283
283 لئے بہترین ثمرات لانے کا باعث بنے۔آمین اہلی زندگی: شادی کے وقت قادر کی تعلیم کا آخری سمسٹر باقی تھا۔تعلیم مکمل کر کے ایم۔ایس، کے لئے امریکہ دلہن کو ساتھ لے کر گئے۔1989ء میں واپس ربوہ آئے کچھ عرصہ والدین کے ساتھ رہنے کے بعد تحریک جدید کے سادہ سے کوارٹر میں منتقل ہو گئے اور اس آشیانے میں خاندانِ حضرت مسیح موعود کے اس اعلیٰ تعلیم یافتہ وقف زندگی لختِ جگر نے بڑی سادگی اور قناعت سے اپنی مختصر اہلی زندگی گزار دی۔اس ہنستے بستے گھرانے کے خد وخال اُن مضامین سے واضح ہوتے ہیں۔جو نصرت نے الفضل کے لئے لکھے عنوان ہیں: فاتحانہ مسکراہٹ میرا باوفا شوہر میرا بہترین دوست میرے دل کی ڈھارس میرا غلام قادر اللہ تعالیٰ نے اپنے گلشن کا سب سے خوبصورت پھول چن لیا۔