مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 196 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 196

196 میں، میں بعض لوگوں کے پاس پہنچا تو ان کی آنکھوں میں محترم مرزا غلام قادر صاحب کا نام سنتے ہی نمی جاگ اٹھی۔صرف شہر ربوہ یا لاہور ہی کی بات نہیں، کئی شہروں کی خاک چھانی ہے لیکن دلوں میں محبت کی ایسی جوت جگانے والا میں نے اپنی زندگی میں کوئی نہیں دیکھا۔میرے خیال میں آپ ظاہری طور پر ہی نہیں، باطنی طور پر بھی بے حد خوبصورت تھے۔بے شک بعض محاسن کے بیان کے لئے الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے کہ خدا نے زبانیں اسی لئے بنائی ہیں لیکن آپ آفتاب آمد دلیل آفتاب تھے۔میں بے حد خوش ہوں کہ میری یہ حقیر سی کاوش کامیاب ہوئی۔انتہائی اہم و تاریخی مواد، خطوط اور نادر تصاویر لجنہ اماء اللہ کراچی کو پیش کرنے کی سعادت پا رہا ہوں۔الحمد للہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنن الترمذی میں بیان کردہ اس حدیث مبارکہ: مَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُر الله کی روشنی میں کہ جو بندوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر نہیں کرتا۔میں اُن چند دوستوں کے نام بغرض دعا دینا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے دورانِ تحقیق مجھ سے کما حقہ تعاون فرمایا: مکرم اسفند یار منیب صاحب ایڈیٹر رسالہ 'خالد۔مکرم سلیم الدین صاحب معتمد مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان۔مکرم نصیب احمد بٹ صاحب معاون صدر خُدام الاحمدیہ۔مکرم فرید احمد نوید صاحب ایڈیٹر رسالہ تفخیذ الا ذہان۔مکرم خواجہ ایاز احمد صاحب سابق نائب مہتم مقامی ربوہ۔مکرم سید میر محمود احمد صاحب نائب ناظر تعلیم صدر انجمن احمد یہ۔مکرم نعیم اللہ ملی صاحب کا رکن دفتر وصیت صدر انجمن احمد یہ مکرم ناصر محمود صاحب ابن مکرم مرزا محمد اسلم صاحب۔مکرم راجہ فاضل احمد صاحب سیکریٹری وقف کو ربوہ اور مکرم نصیر احمد صاحب