مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 197 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 197

197 فوجی کارکن خلافت لائبریری ربوہ کہ جن کے خصوصی تعاون کے باعث بعض حوالہ جات ڈھونڈنے میں سہولت رہی۔فجزاء هم الله احسن الجزاء نیز میں نے ایک اور زاوئے سے بھی میاں قادر کی شخصیت کے حُسن کا جائزہ لیا۔ایک افسر کو اُن کے ماتحت عملہ کس نظر سے دیکھتا ہے اس غرض سے درج ذیل احباب سے انٹرویو کئے۔مکرم نعیم اللہ ملی صاحب ابن مکرم حفیظ اللہ خان اشرف صاحب مکرم احسان محمد صاحب ابن مکرم غلام محمد صاحب مکرم نعمت اللہ شمس ابن مکرم امام دین صاحب مکرم محمود احمد صاحب ابن مکرم اسحاق صاحب سب نے میاں صاحب کے حُسنِ سلوک کا اپنے انداز میں تذکرہ کیا۔یہ چھوٹی چھوٹی باتیں بظاہر غیر اہم ہیں لیکن اگر بعض افسر“ ان باتوں سے اپنے رویوں پر نظر ثانی کر لیں تو بہت اہم بھی ہیں۔میاں قادر کے قد و قامت میں کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہی ہوا ہے۔خلاصہ پیش خدمت ہے۔ابتدائی دنوں میں جب کہ ابھی کوئی باقاعدہ مددگار کارکن نہ ملا تھا تو آپ صبح آتے ہی خود اپنی ٹیبل پر کپڑا وغیرہ لگا لیتے تھے۔کمپیوٹر کو ڈسٹ سے بچانے کے لئے ڈھک کر رکھتے تھے۔سادگی ایسی تھی کہ اگر پیاس لگتی تو خود ہی گلاس پکڑنا اور کولر وغیرہ سے پانی پینے چلے جانا جو دوسرے کمرے میں پڑا ہوتا تھا۔دفتری ٹائم ختم ہونے پر آپ نماز پڑھ کے دوبارہ کام میں جت جاتے تھے۔لیکن کبھی آپ نے دیگر کارکنان کو نہ روکا کہ میں یہاں بیٹھا ہوں تو آپ کیوں جا رہے ہو؟ بعض اوقات کام میں اتنے مگن ہوتے کہ وقت کا احساس ہی نہ ہوتا آپ اپنی بچی کو اسکول سے لانے کے لئے جایا کرتے تھے اگر کبھی