مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 195 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 195

195 میں بے حد حیران ہوا کہ اس قدر اعلیٰ حسب نسب سے تعلق رکھنے والا شخص ایک ناواقف احمدی خادم سے بھی کس درجہ محبت اور اپنائیت سے پیش آرہا ہے۔آپ ہی کی طرح محترم مرزا فاتح احمد صاحب نے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کیا، گھر بلایا اور بڑے بھائی کی طرح مفید معلومات فراہم کیں۔لاہور سے دو سال کمپیوٹر کا کورس کرنے کے بعد وہیں پر ایک اچھی کمپنی میں ملازمت مل گئی۔اس بات کو تقریباً ایک سال ہوا تھا کہ خلافت لائبریری ربوہ کے لئے کمپیوٹر خرید لئے گئے۔خاکسار نے اپنی خدمات پیش کیں۔انٹرویو کے لئے بھی مجھے آپ ہی کے پاس بھیجا گیا۔الحمد للہ کہ آپ نے منظوری مرحمت فرمائی۔خلافت لائبریری میں ہونے والی کمپیوٹر ایسوسی ایشن کی کئی ایک میٹنگز میں اور ایسوسی ایشن کے تحت ربوہ میں ہونے والے کئی ایک سیمنارز میں بھی آپ کو قریب سے دیکھنے اور آپ کے زریں خطابات سننے کا موقع ملا۔بقول عبید اللہ علیم صاحب یہ سعادت تو نصیبوں سے ملا کرتی ہے میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ خاندان مسیح موعود علیہ السلام کے اس عظیم سپوت و پہلے شہید کی بابرکت حیات پر طبع ہونے والی کتاب کے سلسلہ میں اس عاجز کو خدمت کا موقع ملے گا۔یہ میرے لئے بے حد اعزاز کی بات ہے اور میں اس پر خدا تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں کہ محض فضل خداوندی کے باعث یہ ممکن ہوا۔میں ہر اُس شخص کے پاس پہنچا کہ جس کے متعلق میرے علم میں آیا کہ اس سے محترم مرزا غلام قادر صاحب سے متعلق کوئی مفید بات یا واقعہ معلوم ہوسکتا ہے میں نے یہ مشاہدہ بھی کیا کہ جب معلومات کے حصول کے سلسلہ