مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 159 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 159

159 گیا۔تیسرے سالانہ کنونشن کے موقع پر ٹیکنیکل پیپرز کے علاوہ سافٹ ویئر / ہارڈ ویئر کی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔نیز ایسوسی ایشن کی طرف سے شائع کردہ پہلا میگزین بھی ممبران میں تقسیم کیا گیا۔یہ حقیقت ہے کہ محترم قادر صاحب ناگفتہ بہ حالات کے باوجود اس چراغ کو جلانے کی کوششوں میں ہمہ تن مصروف تھے کہ جس کی کو اب پاکستان کے تقریباً تمام بڑے شہروں میں پہنچ چکی ہے۔آپ چاہتے تھے کہ جماعت کے نوجوان اس جدید علم کی طرف آئیں اور اس کے لئے واقف یا غیر واقف کوئی بھی شخص آپ سے رابطہ کرتا تو آپ اُسے مکمل گائیڈ لائن مہیا کرتے۔اس کی ایک مثال شہر سرگودھا کے رہنے والے مکرم شبیر صاحب ہرل کا یہ خط بھی ہے جو آپ نے اپنے بیٹے کی تعلیم کے سلسلہ میں محترم قادر صاحب سے رہنمائی پانے پر انہیں شکریہ کے طور پر لکھا۔آپ نے لکھا۔بخدمت مکرم و محترم مرزا غلام قادر صاحب! کچھ عرصہ قبل ماہ جولائی میں آپ کی طرف سے خاکسار کو بچے خط کا جواب مل گیا تھا جو بڑا تفصیلی اور اخلاص سے پُر تھا۔جزاکم اللہ ا سرگودھا میں ایک ادارہ I۔T۔M کے نام سے کھلا ہے۔۔کو وہاں B۔C۔S میں داخلہ دلوا دیا ہے۔یہی بچے کی بھی دلچسپی تھی۔وہ (ادارہ والے) پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کے لئے کوشاں ہیں۔اور دعوے تو ان کے بہت سے ہیں اللہ تعالیٰ خیر فرمائے۔آپ سے درخواست دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ منور احمد کو کامیاب و کامران فرمائے اور خادمِ دین بنائے۔کمپیوٹر سائنسز میں تعلیم مکمل کر کے خدمت سلسلہ کرنے والا بنے۔آپ نے جس محبت اور خلوص کے ساتھ خاکسار کی رہنمائی فرمائی وہ