مرزا غلام قادر احمد — Page 158
158 لیا گیا۔اس لحاظ سے محترم مرزا غلام قادر صاحب اس ایسوسی ایشن کے پہلے پیٹرن تھے اور پہلے منتخب چیئر مین بھی آپ ہی تھے۔اس کنونشن کی رپورٹ روز نامہ الفضل کے مورخہ 22 ستمبر 1996ء کے پرچہ میں شائع ہوئی۔بعد ازاں آپ نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں انتخابات کے نتائج کی تفصیل بھیجی اور منظوری کی درخواست کی۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب کی منظوری کے لئے لکھے گئے خط کا جواب حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے مکرم منیرالدین شمس صاحب نے مورخہ 7 اکتوبر 1996ء کو دیا جس میں آپ نے لکھا کہ حضرت صاحب نے ازاراہِ شفقت سفارشات منظور کرتے ہوئے منظوری مرحمت فرمائی ہے۔منظوری آنے کے بعد بطور چیئر مین ایسوسی ایشن آپ نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی پہلی میٹنگ مورخہ 28 فروری 1997ء بروز جمعۃ المبارک بمقام دارالضیافت ربوہ میں رکھی جس میں ایسوسی ایشن کی ترقی کے لئے غورو خوض کیا گیا۔ربوہ میں ایسوسی ایشن کا باقاعدہ قیام : ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز کے ربوہ کے عہدیداران کے انتخابات مورخہ 7 ستمبر 1997ء بمقام ایوانِ محمود ربوہ شام چار بجے محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوئے جس میں مکرم کلیم احمد قریشی صاحب کو ربوہ کا پہلا صدر منتخب کیا گیا نیز بعض اور عہد یدارن کا با قاعدہ انتخاب بھی آپ کی زیر صدارت عمل میں آیا۔بعدازاں 19 / اپریل 1998 ء بروز اتوار ربوہ میں ایسوسی ایشن کا دوسرا سالانہ کنونشن اور 14,13 / مارچ 1999ء کو تیسرا سالانہ کنونشن منعقد کیا