مرزا غلام قادر احمد — Page 160
160 دینی محبت اور تعلق کی اعلیٰ مثال ہے۔ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین والسلام خاکسار محمد شبیر ہرل دار الحمد - 134 عبداللہ کالونی سرگودھا درج بالا خط اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ محترم قادر صاحب کی شخصیت احباب جماعت کے لئے کمپیوٹر جیسے جدید علم میں ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر گئی تھی۔آپ کے قریب رہنے والے جانتے ہیں کہ آپ کس قدر مصروف شخص تھے۔مگر ان سب باتوں کے باوجود ایک انجان شخص کے بیٹے کے لئے ایک تفصیلی خط محض اللہ لکھنا یقیناً آپ ہی کا وصف ہے۔شعبہ وصیت : محترم قادر صاحب کے پراجیکٹس میں سب سے پہلا اور سب سے بڑا پرا جیکٹ وصیت کا تھا۔اس بارے میں دفتر وصیت کے نگران اعلیٰ محترم مرزا عبد الصمد احمد صاحب سیکریٹری مجلس کار پرداز صدر انجمن احمدیہ ربوہ بیان فرماتے ہیں :- محترم قادر صاحب نے اس پراجیکٹ پر بہت زیادہ محنت کی۔شہادت سے ایک روز قبل بھی آپ کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی کہ موصی کی جائیداد کی تشخیص کس طرح کی جائے۔آپ اسے یونیورسل بنانا چاہتے تھے اور چاہتے تھے کہ دُنیا میں کہیں بھی بیٹھا ہوا کوئی بھی شخص جو موصی سے متعلقہ ہو اور معلومات حاصل کرنا چاہتا ہو تو وہ گھر بیٹھے یہ معلومات حاصل کر سکے۔گو آپ کا