مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 157 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 157

157 ایسوسی ایشن کا پہلا کنونشن اور پہلا تنظیمی انتخاب: آئین کی منظوری اور ممبران کے بنیادی کوائف جمع کرنے کے بعد ایسوسی ایشن کے پہلے انتخاب کا مرحلہ در پیش تھا جس کے لئے آپ نے مورخہ 4 ستمبر 1996 ء کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں درج ذیل خط لکھا۔سیدی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز کا پہلا کنونشن انشاء اللہ 6 ستمبر 1996 ء کو منعقد کیا جارہا ہے۔اس موقع پر عہدیداران کے انتخاب بھی کرائے جائیں گے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ سے اجلاس کی کامیابی کے لئے دُعا کی درخواست ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام قادر 4/9/96 ( پیٹرن ایسوسی ایشن) مورخہ 6 ستمبر 1996ء کو خلافت لائبریری ربوہ میں جنرل باڈی کی پہلی میٹنگ ہوئی جس میں 42 ممبران نے شرکت کی۔اسی روز ایسوسی ایشن کا پہلا سالانہ کنونشن منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا اس انتخاب کے وقت 40 ممبران موجود تھے اکثریتی رائے سے محترم مرزا غلام قادر صاحب کو AACP کا چیئر مین منتخب کر