مرزا غلام قادر احمد — Page 156
156 درخواست ہے کہ ایسوسی ایشن کا Patron مقرر فرمائیں۔تا کہ جملہ عہد یداروں کے انتخاب کروا کر تنظیم اپنا با قاعدہ کام شروع کر سکے۔جملہ شرکاء میٹنگ نے اجلاس کے دوران اپنے ذوق و شوق کا اظہار کیا۔کہ وہ اس تنظیم کے ذریعہ اپنی صلاحیتیں اور وقت جماعت کے لئے صرف کرنے کے لئے تیار ہیں۔تاحال تنظیم کی رکنیت کے لئے 136 احباب کے کوائف موصول ہوئے ہیں۔سب احباب کے لئے دُعا کی درخواست ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام قادر اس خط کے جواب میں محترم منیر احمد جاوید صاحب (پرائیوٹ سیکریٹری) نے مورخہ 6 اپریل 1996 ء کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے درج ذیل جواب لکھا: فرمایا۔آئین منظور ھے اور اس کے Patron آپ خود ھی ھوجائیں۔“ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ایسوسی ایشن کی منظوری آنے کے بعد آپ نے مورخہ 26 جون 1996 ء کو ایک بار پھر امراء اضلاع کو خطوط روانہ کئے جن میں کہا گیا کہ کمپیوٹر سائنس یا کمپیوٹر انجینئر نگ میں ڈگری یا ڈپلومہ ہولڈر افراد اپنے کوائف مورخہ 20 جولائی 1996 ء تک آپ کو بھیج دیں تا کہ ابتدائی کوائف ملنے کے بعد تفصیلی کوائف فارم پر کرنے کے لئے رابطہ کرنے والے افراد کو بھجوایا جاسکے۔