مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 430 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 430

430 ذکر 16 اپریل کے خطبہ میں نہایت محبت سے فرمایا اور اپنے دور کے شہداء میں صاحبزادہ غلام قادر صاحب کو نمایاں اور بلند مقام کا حامل قرار دیا اور فرمایا کہ اس کے خون کا ھر قطره آسمان احمدیت پر ستاروں کی طرح جگمگاتا رھے گا۔زندہ باد غلام قادر شهید پائندہ باد - صاحبزادہ براه راست حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تیسری نسل سے تھے۔آپ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے پوتے اور محترم صاحبزادہ مرزا مجید احمد اور صاحبزادی قدسیہ بیگم کے بیٹے ہیں۔صاحبزادی قدسیہ بیگم حضرت نواب عبداللہ خان صاحب اور دختِ کرام حضرت سیّدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی بیٹی ہیں۔حضور انور نے مرزا غلام قادر صاحب سے اپنے رشتہ کا بھی ذکر فرمایا کہ میری ہمشیرہ امتہ الباسط اور سید میر داؤد احمد صاحب ابنِ حضرت میر اسحاق صاحب کی سب سے چھوٹی بیٹی نصرت جہاں ان کی بیگم ہیں۔مرحوم نے اپنی بیگم ایک بیٹی اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔اس المناک سانحہ اور قومی صدمہ کے موقع پر ہم ممبران صدر انجمن احمد یہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔اسی طرح صاحبزادی امتہ الناصر نصرت احمد صاحبہ، صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب، صاحبزادی قدسیہ بیگم، صاحبزادی امتہ الباسط بیگم اور خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت کے تمام افراد سے گہر بے قلبی جذبات غم کا اظہار کرتے ہیں۔ہر چند کہ آنکھیں آنسو بہاتی ہیں اور دل غمگین ہیں مگر ہم اپنے مولیٰ کی رضا پر راضی ہیں۔اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کو بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے اعزہ و اقارب کو صبر جمیل سے نوازے اور ان کی بیگم اور بچوں کا خود حافظ و ناصر ہوا اور اس جماعتی نقصان کی تلافی کے خود سامان