مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 402 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 402

402 آنکھوں کے سامنے آنے لگیں۔شہادت کی خبر سے دل میں ہو کیں اُٹھ رہی ہیں وہ تا ابد زندہ ہو گیا۔محترمه بشری بشیر صاحبه - امریکہ شہید کی عظیم الشان قربانی اور بے مثال جرات تو قابلِ رشک ہے اللہ تعالیٰ نے اسے تو اعلیٰ علیین میں اپنے پاس جگہ دے دی ہوگی۔اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین - محترم عبدالسمیع صاحب نون – سرگودها افسوس شہید کی زندگی میں اُن سے ملاقات نہ ہوئی مگر جن دوستوں کو اُن سے تعارف نصیب تھا وہ کہتے ہیں وہ فرشتہ تھا پورا فرشتہ۔ثاقب مالیر کوٹلہ والوں کے اشعار اس شہید پر بھی اطلاق پاتے ہیں۔ایک ہم میں در یگانہ تھا احمدیت کا اک خزانہ تھا گو بسیرا زمیں میں تھا اس کا آسماں اس کا آشیانہ تھا گیا پہلے اپنے مرنے سے اس کا مسلک جو صوفیانہ تھا محترمه رقیه بشری صاحبه اهلیه کرم الهی ظفر مرحوم غمی اور خوشی کے ملے جلے جذبات سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔صاحبزادے کی رحلت پر آپ کو جو صدمہ ہوا اس کے تصور سے دل غمگین : مین ہوتا ہے اللہ تعالیٰ صبر کی توفیق دے محترم محمد جلال صاحب شمس - جرمنی عاجز اور اہلیہ کی طرف سے دلی تعزیت قبول کریں۔متعلقین کی خدمت میں ہمارا سلام اور احساسات پہنچا دیں۔شہید تو خدا کی رضا کی جنت میں راضیۂ مرضیہ داخل ہوا قاتلین بھی اس دنیا میں رہنے والے نہیں تسود وجوہ کے مطابق بالآخر اُن کو بھی جانا ہے۔دونوں کے سفر آخرت میں کتنا فرق ہے۔