مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 403 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 403

403 محترمه عارفه منظور مرزا صاحبه - کینیڈا غلام قادر صاحب کی دلیرانہ شہادت کی خبر سن کر بہت صدمہ پہنچا مرحوم نے بہت شجاعت اور مردانگی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ہو فضل تیرا یا رب یا کوئی ابتلا ہو راضی ہیں ہم اُسی میں جس میں تری رضا ہو محترم مرزا منظور احمد صاحب کینیڈا ایسے معصوم اور بے گناہ اور نیک اطوار بچے کو قتل کرنا ظلم اور نہایت درجہ کی شقاوت قلبی ہے بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے جس نے ہمیں پیدا کیا مگر یہ جدائی اس قسم کی ہے کہ کسی پہلو سے غم سے آرام نہیں مل رہا اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفاظت اور سایہ عاطفت میں رکھے۔آمین اور مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔اس واقعہ کی وجہ سے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بہت یاد آئے مجھ جیسے کمزور کو بعض اوقات اپنے قلم سے دُعا کے لئے لکھا کرتے تھے حالانکہ جو میں ہوں مجھے پتہ ہے مگر ایسے عظیم شخص کی طرف سے ایسا خط بڑی عزت کا موجب ہوتا تھا اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بلند فرمائے۔آمین شیخ رحمت اللہ صاحب - کراچی شہادت اپنی ذات میں رنگین وحسین ہوتی ہے اس پر حضرت صاحب کا بیان قادر کی شہادت کو رنگین تر بنا گیا میں خطبہ سنتا جاتا تھا اور غالب کا یہ مصرع ذکر اُس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا دل میں پڑھتا جاتا تھا حضور کے خطبہ نے قادر کی شہادت کو چار چاند لگا دیے