مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 194 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 194

194 عام خدام دفتر مقامی سے چلے جاتے اور چند ناظمین وغیرہ رہ جاتے تو آپ ان سے دن بھر کے معمولات پر ڈسکشن کرتے اور بڑے ہی دوستانہ ماحول میں ان کے مسائل سنتے اور انہیں مشورہ وغیرہ دیتے۔آپ کی قیادت میں تمام ناظمین ایک ٹیم ورک کی صورت میں کام کرتے تھے اور یہ آپ کی بڑی خوبی تھی کہ کم و بیش ہر ناظم یہ سمجھتا تھا کہ مہتم صاحب کا اس کے ساتھ تعلق سب سے گہرا اور محبت والا ہے۔یہ آپ کے مخلص ہونے کی بھی واضح دلیل ہے۔آپ نے ہر ناظم میں خدمت کی عظمت کی ایک شمع روشن کر دی تھی کہ ہر ناظم آپ کے اشارے کا منتظر رہتا تھا اور آپ کی دی گئی ہر ہدایت پر خوش دلی سے عمل کرتا تھا“۔مکرم شهزاد عاصم صاحب ( خلافت لائبریری ربوہ ) تحریر فرماتے ہیں :- محترم شہید صاحب سے میری پہلی ملاقات 1993ء میں اُس وقت ہوئی جب میں سیکنڈ ایئر کے بعد ایک دوست کے کہنے پر کمپیوٹر کی تعلیم کے سلسلہ میں مشورہ کے لئے آپ کے دفتر واقع پرائیوٹ سیکرٹری میں آپ سے ملا۔دوسرے سینکڑوں لوگوں کی طرح میں بھی اس کا چشم دید گواہ ہوں کہ آپ اعلیٰ اخلاق سے مزین، منکسر المزاج مگر بارعب شخصیت کے مالک تھے۔آپ نے انتہائی احسن طریق پر لاہور کے مختلف کمپیوٹر کالجز کے بارہ میں معلومات فراہم کیں۔یہی نہیں بلکہ اپنے ایک کزن محترم مرزا فاتح احمد صاحب جو لاہور میں کینٹ کے علاقہ میں رہائش پذیر تھے کا ایڈریس اور فون نمبر دیتے ہوئے مجھے کہا کہ یہ لاہور کی ایک کمپیوٹر فرم میں جاب کرتے ہیں اور لاہور کے کالجز کو بہتر جانتے ہیں۔اس لئے آپ ان سے بھی مشورہ کر لیجئے گا