مرزا غلام قادر احمد — Page 187
187 جب قادر صاحب مہتم تعلیم تھے اور میں محاسب تھا اور آپ محاسبہ کمیٹی کے صدر تھے میرا یہ تجربہ ہے کہ میں نے زندگی میں اتنا صائب الرئے آدمی نہیں دیکھا Facts and Figures کے ساتھ رائے پیش کرتے تھے اور اسے Reject کرنا مشکل تھا۔محاسبہ کمیٹی کی میٹنگ میں Genuine ضرورت کو دیکھتے تھے۔محترم قادر صاحب میں ایک بہت بڑی خوبی یہ تھی کہ عاملہ کی میٹنگ میں خاص طور پر اپنی رائے دے کر خاموش ہوجاتے تھے بے وجہ پیچھا یا اصرار نہیں کرتے تھے اور رائے ادب و احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے دیتے تھے۔b ایم ٹی اے: MIA کے لئے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جو شخص مزاجاً خاموش اور کم آمیز ہو اُس کے لئے کیمرے کے سامنے آکر لیکچرز دینا آسان نہیں ہوتا لیکن قادر کے اندر جماعت کے احباب میں کمپیوٹر کی تعلیم عام کرنے کا جو جذبہ تھا اُس کی تکمیل کے لئے یہ پروگرام دل جمعی اور مہارت ریکارڈ کروائے۔Computer for every one ” کمپیوٹر سب کے لئے سنجیدہ سائنسی نوع کا پروگرام پیش کیا۔1996ء سے وسط 1997 ء تک آپ نے کل ستائیس پروگرام ریکارڈ کروائے۔ނ انتہائی سادہ اور عام فہم زبان استعمال کرتے ہوئے آپ نے ان پروگرامز میں کمپیوٹر سے متعلقہ بنیادی باتیں سکھائیں۔دراصل یہ تمام پروگرام (Disk Operating System (Dos سکھانے کے بارہ میں تھے۔کمپیوٹر کا علم رکھنے والے جانتے ہیں کہ کمپیوٹر میں Dos کی اہمیت اُسی طرح ہے۔جس