مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 188 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 188

188 طرح ایک گاڑی کے لئے ڈرائیور اور پیٹرول کی اہمیت مسلمہ ہے۔یعنی جس طرح بغیر ڈرائیور اور پٹرول یا ڈیزل کے گاڑی نہیں چلتی اس طرح آپریٹنگ سسٹم کے بغیر کمپیوٹر نہیں چلتا۔گو کہ آج کل نت نئے آپریٹنگ سسٹم کمپیوٹر کی دنیا میں متعارف ہو رہے ہیں لیکن جس وقت محترم قادر صاحب نے یہ پروگرام ریکارڈ کروائے اُس وقت تقریباً ہر چھوٹے بڑے کمپیوٹر کالج میں 'ڈاس' ایک لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی تھی۔اور اب بھی کئی کالجز میں پڑھائی جاتی ہے۔یہ پروگرامز ایم۔ٹی۔اے پر کئی بار نشر مکرر کے طور پر ٹیلی کاسٹ کئے جاچکے ہیں۔جن سے نہ صرف یہ کہ کمپیوٹر کا شوق رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد نے استفادہ کیا بلکہ MIA ربوہ کے کارکنان نے بھی ان سے بہت کچھ سیکھا۔شہادت سے کچھ عرصہ قبل محترم قادر صاحب سے کمپیوٹر کے جدید علوم پر بھی پروگرامز ریکارڈ کروانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا جس پر آپ نے آمادگی بھی ظاہر فرما دی تھی لیکن اس کے کچھ ہی عرصہ بعد آپ کی شہادت ہو گئی۔قادر کے رفقائے کار کی قیمتی یادیں: مکرم ابراهیم احمد ملک صاحب جنرل سیکریٹری احمدی ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر پروفیشنلز تحریر کرتے ہیں:۔میاں صاحب باوجود چیئر مین ہونے کے ہمارے ساتھ دوستانہ رنگ میں کام کرتے تھے۔AACP کے سالانہ کنونشنز کے موقعہ پر ربوہ کے لوکل سطح کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں بھی ہماری مدد کرتے تھے مثلاً پر ایک دفعہ 13، 14 / مارچ کو ہمارا سالانہ کنونشن ہوا اس کنونشن TechnicalPresentation ہم نے Data Show کے ذریعے دکھائی تھی۔