مرزا غلام قادر احمد — Page 186
186 (روز نامہ الفضل 3 / جولائی 1999ء) محترم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا:- برادرم صاحب کو خاکسار نے فضل عمر ہسپتال کی فارمیسی کے سلسلہ میں ایک پروگرام تیار کرنے کی درخواست کی تا اسٹور میں ادویات کی خرید، نکاس، کارکنان کو ، ادویات کی فری فراہمی و ریکارڈ پر نظر رکھی جا سکے۔قادر نے باوجود مصروف ہونے کے اس کام کی حامی بھری اور پھر تقریباً ایک سال ہم دونوں اس کی Development میں مصروف رہے۔کام کے دوران کئی مرتبہ مشکلات پیدا ہوئیں۔قادر کو جب بھی بلایا وہ فوراً ہی آجاتے۔کئی مرتبہ تو رات گیارہ، بارہ بجے بلایا۔وہ سوئے ہوئے ہوتے تھے چپلیں پہن کر اسپتال تشریف لے آتے۔ایک مرتبہ بھی ان کے چہرے پر ناراضگی کے تأثرات نہیں دیکھے۔ہمیشہ مسکراتے ہوئے، مذاق کرتے ہوئے پہنچ جاتے اور معاملہ حل کر دیتے“۔تعلیم میں خدمات: محترم سید طاهر احمد صاحب ناظر تعلیم نے بتایا کہ 1996 ء میں نظارت تعلیم نے ان کے ذریعے کمپیوٹر خریدا وہ اس سلسلے میں بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے اور کہتے کہ اسے سیکھو یہ کوئی مشکل نہیں اور نہ انہونی چیز ہے۔Practice سے آدمی کو بہت چیزیں آجاتی ہیں۔نظارت تعلیم کے انفارمیشن سیل میں بھی انہوں نے ہماری مدد کی بیرونِ ملک تعلیم کے سلسلے میں کسی کو کوئی مشورہ درکار ہوتا تو میں اُسے اُن کے پاس بھیج دیتا تھا اس طرح انفارمیشن سیل میں بھی انہیں خدمات بجالانے کا موقع ملتا رہا۔