مرزا غلام قادر احمد — Page 170
170 مکرم عامر لطیف بٹ صاحب ابن مکرم محمد لطیف بٹ صاحب لکھتے ہیں: ” خاکسار اس کا چشم دید گواہ ہے کہ بند میں ایک جگہ درخت کٹوا کر ڈالنے کا کام تھا محترم میاں صاحب کے ہاتھوں میں کلہاڑی چلا چلا کر چھالے پڑ گئے تھے آٹھ کو درخت پھنکوانے کے بعد یہ چیک کرنا تھا کہ درخت صحیح جگہ پہنچے یا نہیں آپ نے کم و بیش ہیں فٹ لمبا بانس پانی میں ڈبو کر دیکھ ڈبو کر دیکھا آپ کا ہاتھ بھی ڈوب گیا مگر لگتا تھا پانی میں کچھ پھینکا ہی نہیں پانی بے حد گہرا تھا مگر آپ حوصلہ اور ہمت سے ڈٹے رہے۔مکرم لیاقت علی طاہر صاحب ابن محمد بوٹا صاحب ( سابق زعیم خدام الاحمدیہ حلقہ دارالفضل شرقی ) لکھتے ہیں: ایک سفید رنگ کی پرانی کار سڑک کے کنارے کھڑی کر کے بلاتے لیاقت صاحب ! لیاقت صاحب آج اتنے لڑکوں کی ضرورت ہے اور خود بھی آنا ہے۔خاکسار کو کار میں بیٹھا کر لے جاتے سیلاب کے دنوں میں آپ نے سرخ ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہنی ہوئی تھی جو گرد آلود تھی۔قادر کی ایک نامکمل تحریر: قادر کی میز پر اور درازوں میں جو کاغذات موجود ہیں اُن سے بھی کام کی لگن اور طریق کار کا اندازہ ہوتا ہے۔مثال کے طور پر یہ تحریر دیکھئے جو کسی تقریر کے نوٹس ہیں۔مکرمی زعیم صاحب محلہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ اُمید ہے آپ خیریت سے ہوں گے آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔خُدام الاحمدیہ کے ضمن میں نیا سال ہم سے خصوصی محنت کا متقاضی ہے