مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 169 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 169

169 طرف بند کو دو اڑ ہائی فٹ اور دوسری طرف تقریباً ایک فٹ اونچا کر دیا گیا ہے۔جس سے خدا تعالیٰ کے فضل سے ربوہ کے محلہ جات محفوظ رہے اب پانی اُتر گیا ہے اور بند سے کئی فٹ نیچے چلا گیا خدام نے بڑی محنت اور جوش و خروش سے کام کیا کئی خُدام مسلسل تین دن تک کام کرتے رہے ربوہ کے پانچ احباب نے اپنی ٹرالیاں رضا کارانہ طور پر دیں اور ان کے ذریعے مجموعی طور پر 35,40 ٹرالیاں مٹی ڈالی گئی خُدام خود ان ٹرالیوں کو بھرتے پھر بند پر لا کر ان کو خالی کرتے اور بوریوں میں مٹی ڈال کر بند پر رکھتے جاتے تھے۔یہ کام جمعرات سے اتوار تک چار دن مسلسل جاری رہا۔“ یہ کارنامہ کئی لحاظ سے اہم ہے جن میں سے ایک رُخ یہ ہے کہ عوام میں گھل مل کر کام کرنے سے بہت سے احباب نے ”میاں صاحب“ کے کردار کی جو خوشبو سونگھی وہ اُن کے لئے ایک قیمتی سرمایہ بن گئی اب اُس مختصر سی رفاقت کی روایتوں اور حکایتوں کو مزے لے لے کر بیان کیا جارہا ہے۔مثلاً مکرم راجہ رفیق احمد ابن مکرم راجہ نذیر احمد ظفر لکھتے ہیں: قادر کی مزدوروں جیسی حالت تھی مٹی میں آٹے کپڑے، وقت بے وقت کھانا، رات دن خدام کے ساتھ ڈیوٹی دینا۔قادر کو دیکھ کر حضرت اقدس مسیح موعود کا ایک اقتباس یاد آتا ہے۔ہم تو اپنے بچوں کے لئے دُعا کرتے ہیں اور سرسری طور پر قواعد اور آداب تعلیم کی پابندی کراتے ہیں، بس اس سے زیادہ نہیں۔اور پھر اپنا بھروسہ اللہ تعالیٰ پر رکھتے ہیں جیسا کسی میں سعادت کا تختم ہوگا وقت پر سرسبز ہو جائے گا۔( مفلوظات جلد اول)