مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 171 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 171

171 جیسا کہ آپ کو علم ہے حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 دسمبر کو ربوہ میں خطبات سننے کے بڑھتے ہوئے رحجان پر خوشنودی کا اظہار کیا ہے۔جہاں یہ انتہائی خوشی کا امر ہے وہاں ہم سب کو اس ذمہ داری کا احساس بھی دلاتا ہے کہ اس معیار کو نہ صرف قائم رکھنا ہے بلکہ اس میں مزید ترقی کرنی ہے اس کے لئے جب کہ ہدایت دی جا چکی ہے کہ خطبہ کے دوران زعیم اور چند ممبران عاملہ محلہ میں اس بات کی نگرانی کریں کہ تمام خدام و اطفال خطبہ سُن رہے ہیں سڑکوں پر کہیں بھی ٹولیوں کی شکل میں خُدام موجود نہ ہوں۔نئے سال کے ساتھ ہی جہاں ہم خطبات پر حاضری کو بہتر بنانے کا عزم باندھ رہے ہیں وہاں نماز با جماعت کی طرف بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔محلہ میں صل علی کے انتظام کی نگرانی کریں۔سائقین اور ممبرانِ عاملہ کی خصوصی نگرانی کریں کہ تمام حاضر خُدام نماز با جماعت پر حاضر ہوں۔ایسے خدام جو نمایاں طور پر سست ہیں پر خاص طور پر زور دیا جائے۔مورخہ 94-12-30 کے خطبہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعوت الی اللہ کی طرف دوبارہ توجہ دلائی ہے یہ شعبہ خصوصی توجہ کا محتاج ہے محلہ میں داعیان کی تعداد کو بڑھائیں اور یہ عزم کریں کہ انشاء اللہ امسال خُدام ہر قسم کی ستی کو ترک کر کے دعوت الی اللہ پر خصوصی توجہ دیں گے۔۔سیکریٹری وقف کو۔ربوہ: اس اہم شعبہ کے فرائض کی ادائیگی میں حسن کارکردگی پر جناب محترم چوهدری محمد علی صاحب جیسے صاحب قلم کار کا