مرزا غلام قادر احمد — Page 119
119 شائع ہوئی۔وو جنہوں نے ایبٹ آباد پبلک اسکول سے ایف ایس سی پری انجینئر نگ کا امتحان 751 نمبر لے کر امتیازی حیثیت سے پاس کیا اور پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ میں اول رہے۔مرزا غلام قادر احمد نے اسی اسکول سے میٹرک بھی نمایاں اعزاز کے ساتھ پاس کیا تھا۔وہ مستقبل میں انجینئر نگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔“ الفضل ربوہ نے ” نمایاں کامیابی کے عنوان سے اس احمدی بچے کی کامیابی کے ذکر ان الفاظ میں کیا۔محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عزیز مکرم ابنِ محترم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب نائب ناظر اعلیٰ نے انٹر میڈیٹ کے امتحان میں پشاور بورڈ میں سائنس گروپ میں اول پوزیشن حاصل کی ہے الحمد للہ۔عزیز موصوف نے 751 نمبر حاصل کئے ہیں۔عزیز موصوف حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے پوتے ہیں اور نہایت ہونہار اور ذہین طالبعلم ہیں۔احباب جماعت دُعا فرمائیں کہ عزیز کی یہ کامیابی دین و دنیا میں کامرانی اور سعادت کا موجب ہو اور احمدیت اور عالم اسلام کے لئے موجب برکات ثابت ہو آمین۔