مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 120 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 120

120 زمانہ طالب علمی میں جماعت سے وابستگی : ایبٹ آباد قیام کے دوران قادر نے تعلیم کے میدان میں نمایاں ترقیات کے ساتھ ساتھ جماعت سے گہری وابستگی بھی قائم رکھی اور اپنے کردار کے دل موہ لینے والے نقش چھوڑے۔ایبٹ آباد اسکول کے اُس وقت کے وائس پرنسپل پروفیسر مرزا عبداللطیف صاحب ( ملٹری کالج جہلم) نے اپنے ایک مضمون میں قادر کا بہت اچھے الفاظ میں ذکر کیا ہے۔صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کی طالب علمی کا کچھ زمانہ خاکسار کی قیادت میں گزرا۔ایک قائد کی حیثیت سے خاکسار کو صاحبزادہ صاحب کے قریب رہنے اور ان کی شخصیت کو بہت قریب سے مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔یہاں خاکسار صاحبزادہ صاحب کے اسکول اور تعلیمی ماحول اور مجلس کے ساتھ ان کے روابط کا ذکر کرنا چاہتا ہے۔صاحبزادہ صاحب ریلوے پبلک اسکول ایبٹ آباد کے طالب علم تھے۔اس زمانے میں جماعت ایبٹ آباد کے امیر مولانا چراغ الدین صاحب مربی سلسلہ تھے جو مشن ہاؤس میں اپنے بیٹے نصیر الدین (سال سوئم گورنمنٹ کالج) کے ساتھ رہتے تھے۔خاکسار سب سے پہلے حلقہ پبلک اسکول کا ذکر کرنا چاہتا ہے۔صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کلاس ہفتم کے طالب علم تھے۔مرزا سلطان احمد صاحب آپ کے کزن تھے۔وہ بھی اس زمانہ میں جماعت ہفتم میں زیر تعلیم تھے۔غالباً دونوں بھائی ایک ہی ہاؤس اور ایک ہی کلاس میں وقت گزارتے ہوں گے۔باوجود عمر میں چھوٹا ہونے کے صاحبزادہ صاحب کو