غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 9 of 23

غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ — Page 9

غلام فاطمه بیگم ، میمونه بیگم 9 سالانہ جلسہ میں تقریر کے لئے تشریف لے جائیں تو حضور میری اہلیہ ، میمونہ بیگم کو تلاوت قرآن کا موقع عطا فرما ئیں کیونکہ وہ قرآن بلند اور خوش الحانی سے پڑھتی ہیں۔چنانچہ جب حضور مستورات کے جلسے میں تشریف لے گئے تو آپ نے میمونہ بیگم کو تلاوت کے لئے بلایا۔انہوں نے سورۃ النساء کی تلاوت کی حضور کو بڑا ہی تعجب ہوا کہ عورتوں کی آواز بھی اتنی بلند ہو سکتی ہے! پھر مجھ سے وجہ دریافت کیا، میں نے عرض کیا کہ چونکہ ان کے والد صاحب ذرا اونچا سنتے تھے اس لئے وہ اپنے تمام شاگردوں سے مطالبہ کرتے تھے کہ وہ بلند آواز سے پڑھیں ، اسی طرح انہوں نے اپنی لڑکیوں سے بھی یہی امید رکھی کہ بلند آواز سے پڑھیں۔اس کے بعد تو پھر ایسا ہوا کہ مستورات کے ہر جلسے میں میمونہ بیگم کو تلاوت کے لئے بلاوا آتا اور سالانہ جلسہ کے موقع پر جب مستورات کو خاموش کرانے کی ضرورت پیش آتی تو میمونہ بیگم کو ہی بلایا جاتا کہ تلاوت کریں۔1920 ء سے 1932 ء تک یہی حال رہا اور انہیں تلاوت قرآن کا اکثر موقع ملتا رہا۔کامٹی میں قیام کے دوران فاطمہ بیگم کو ڈسٹرکٹ بورڈ نے ہندی گرلز سکول کمیٹی کی لیڈر ممبر نامزد کیا۔جب فاطمہ بیگم نے محسوس کیا کہ مسلمانوں کی تعلیمی حالت پست ہے تو آپ نے دوسرے مسلمانوں کو ایک