غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ — Page 8
غلام فاطمہ بیگم ، میمونہ بیگم 8 کے بعد میں بی ٹی صاحب کے نام سے مشہور ہوا۔اکثر لوگ میرے نام سے کم واقف تھے مگرالی۔ٹی صاحب کو سب جانتے تھے۔اب چونکہ پی ٹی صاحب، تعلیمی لحاظ سے فارغ ہو چکے تھے اور معقول تنخواہ ( آمدنی) پاتے تھے۔لہذا آپ اپنے اہل وعیال کو قادیان لے آئے اور مستقل رہائش قادیان ہی کی ہوگئی۔غلام فاطمہ بیگم صاحبہ اپنی بڑی بہن کے پاس ملنے آیا کرتی تھیں۔دونوں بہنوں میں مثالی محبت تھی۔قادیان میں بی ٹی صاحب کی رہائش آپ کی زندگی کا ماحصل تھا یہاں آپ کی تعلیمی صلاحیتیں اُجاگر ہونا شروع ہوئی علم کی بچی لگن اور طلباء کی فلاح و بہبود نے آپ کی زیر نگرانی ہزاروں قابل اور ہونہار شاگرد پیدا کئے۔آپ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں سب سے سینیئر استاد تھے۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیشتر صاحبزادگان ، جن میں حضرت خلیفہ المسح الثالث کا اسم گرامی سر فہرست ہے۔حضرت مصلح موعود کی دو بیویاں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ اور حضرت مہر آپا صاحبہ کے استاد ہونے کا شرف بھی آپ کو حاصل تھا۔بیائی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ 1920ء میں جب میں پرائیویٹ سیکریڑی کے طور پر حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ایک دن میں نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ آج جب حضور مستورات کے