غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 10 of 23

غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ — Page 10

غلام فاطمه بیگم ، میمونہ بیگم 10 سکول کھولنے پر آمادہ کیا اس طرح آپ نے خدا کے فضل سے کامٹی میں مسلم گرلز سکول کی بنیاد رکھی اور آپ ہی اس کی پہلی صدر منتخب ہوئیں۔نیز چھ سال تک میونسپل کمشنر ر ہیں آپ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے آپ کو مبارک باد کے ساتھ مندرجہ ذیل اشعار پیش کئے گئے۔ے کوئی دولت لٹاتا ہے مگر ممبر نہیں بنتا کسی کو مفت ہاتھ آئے یہ رتبہ جائے حیرت ہے مبارک ہو کہ بیگم احمدی آئیں کمیٹی میں وہ قابل باپ کی بیٹی ، جو وقف ملک و ملت ہے لیا جائے نہ کیوں کر فاطمہ کا نام عزت سے ہزاروں پاک داماں عورتوں میں ایک عورت ہے 1947ء میں حضرت خلیفہ اسح الثانی نے ہندستان بھر کے ہر صوبے کے امیر کو قادیان بلایا۔اس میٹنگ میں شمولیت کے لئے ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب بھی لاہور پہنچے۔راستے میں انسانوں کے ہاتھوں انسانوں پر ظلم اور درندگی کے دل ہلا دینے والے نظارے دیکھے۔ریفیوجی ( پناہ حاصل کرنے والے لوگ) کیمپس میں زخمیوں ، بیماروں کی حالتِ زار دیکھی تو اپنی اہلیہ محترمہ غلام فاطمہ بیگم صاحبہ کو بذریعہ ریڈیو پیغام دیا کہ جانیں اور عزت بچانے کے لئے گھر بار، سامان جانو رسب چھوڑ کر پاکستان پہنچنے کی