غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ — Page 7
غلام فاطمہ بیگم ، میمونہ بیگم 7 دونوں بہنیں کچھ دن قادیان رہ کر واپس سیالکوٹ چلی گئیں کیونکہ یہاں ابھی رہائش کا انتظام نہ تھا۔ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب تو ابھی میڈیکل میں زیر تعلیم تھے۔جبکہ علی محمد صاحب ٹی آئی ہائی سکول قادیان سے میٹرک کرنے کے بعد ہے۔اے۔وی کی ٹریننگ لیکر یہیں ملازم ہو گئے تھے۔چونکہ آپ کو تحصیل علم کا بیحد شوق تھا اور قدرت نے آپ کو ” بی ٹی صاحب کے نام سے روشناس کروانا تھا اس لیے درس و تدریس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ طور پر تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہا اور آپ نے 1915ء میں ایف۔اے کا امتحان پاس کر لیا۔جولائی 1916ء میں ان کے پہلے بیٹے عبد السلام اختر ایم۔اے وقف زندگی جو بعد میں شاعر احمدیت کے نام سے مشہور ہوئے ،سیالکوٹ میں ہی پیدا ہوئے۔مولوی محمد فیض الدین صاحب کے گھر میں 14-15 سال سے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا تھا، اس لئے اس بچے کی پیدائش پر جوان کا پہلا نواسہ تھا، ان کو بہت خوشی ہوئی بچے کے عقیقے پر تمام جماعت کو دعوت طعام دی اور بہت مسرت کا اظہار کیا۔1918 ء میں علی محمد صاحب نے بی۔اے کا امتحان پرائیویٹ طور پر دیا اور ستمبر 1919ء میں آپ لی۔ٹی کی ٹریننگ کے لئے لاہور چلے گئے۔1920 ء میں خدا کے فضل سے بی۔ٹی کا امتحان پاس کر لیا۔علی محمد صاحب خود بتایا کرتے تھے کہ بی۔ایڈ کی ٹرینگ لینے