غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ — Page 6
غلام فاطمه بیگم ، میمونہ بیگم 6 بیٹیوں کی تقریب رخصتانہ دو سال بعد 1915ء میں ہوئی۔قادیان سے بارات سیالکوٹ گئی۔قریباً دس افراد تھے جن میں حضرت میر ناصر نواب صاحب ، حضرت مولوی محمد سرور شاہ صاحب ، حضرت میر قاسم علی صاحب جیسے جلیل القدر اصحاب شامل تھے۔بارات کے ٹھہرنے کا انتظام حضرت مکرم چوہدری نصر اللہ خان صاحب کے گھر پر کیا گیا۔تیسرے دن دونوں دلہنیں سیالکوٹ سے دار الامان قادیان آگئیں۔رخصتانہ کے وقت آپ نے اپنی بیٹیوں کو جو نصیحت فرمائی وہ سب بچیوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں تو دوسری طرف نیک دل باپ کے جذبات کا اظہار بھی ہے۔آپ نے فرمایا:۔وو تم جانتی ہو کہ میں نے حتی المقدور تمہاری ہر خواہش ، لباس ، خوراک اور زیورات کے بارے میں ہمیشہ پوری کی۔اپنے خاوندوں سے کوئی فرمائش نہ کرنا اس سے تم کو دو فائدے ہوں گے، اول یہ کہ تمہاری خودداری اور وقار تمہارے خاوندوں کے دلوں میں قائم رہے گا اور نا جائز کمائی سے بچے رہیں گے۔دوسرے خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفتہ المسیح الاوّل،حضرت میر ناصر نواب صاحب اور حضرت میر محمد اسحاق صاحب کے گھروں میں جانے سے تم کو روحانی فیض حاصل ہو سکتے ہیں۔“