غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 22 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 22

22 بار یہ فرمایا)۔فرمایا آدمی کی یہی بدی بڑی ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے۔مسلمان پر مسلمان کی ہر ایک چیز حرام ہے۔اس کا خون اور اس کا مال اور اس کی عزت۔(مشکوۃ) فطرت انسانی بہت معزز ہے کسی انسان کو حقارت سے نہ دیکھئے۔اُسے غلطی پر ذلیل نہ کیجئے ورنہ باہمی محبت میں فرق آئے گا۔کمزوریوں کی تشہیر کرنے سے نفرتیں جنم لیتی ہیں۔حدیث ہے :- حضرت ابو ہریرۃا بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت نے فرمایا جو شخص دنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے گا۔(ترمذی)۔غیبت جیسے بدترین گناہ سے بچنے کے لئے ہر شخص کو غور وفکر کرنی چاہئے وہ کیسی صحبت میں بیٹھتا ہے۔چنانچہ آنحضور نے فرمایا: - قَالَ رَسُولَ اللهِ اللهِ الرَّجُلُ عَلَى دِينِ خَلِيْلَهِ فَلْيَنْظُرْ أَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلُ - (تردى) ترجمہ: آدمی اپنے ساتھی کے دین پر ہوتا ہے پس ہر ایک شخص کو غور وفکر کرنی چاہئے کہ وہ کس کا ساتھی بنتا ہے۔غیر شعوری طور پر انسان پر ساتھی کے خیالات و نظریات اثر انداز ہوتے رہتے ہیں لہذا ئر کے ساتھی سے ہمیشہ احتراز کرنا چاہئے اسی لئے کسی نے کہا ہے :- صحبت صالح ترا صالح کند صحبت طالح ترا طالح کند کیونکہ ہمارے مذہب میں غیبت ایک بدترین گناہ انتہائی قابل نفرت خلق ہے لہذا اور دوسرے مذہبی امور کی طرح اس میں اس بات کا خیال رکھنا