غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 21 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 21

21 عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ الله قَالَ إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرفق - ( متفق عليه ) ترجمہ: حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نرم ہے اور تمام امور میں نرمی کو پسند کرتا ہے۔گفتار اور کردار میں نرمی انسان کو کامیاب کرتی ہے۔حتی کہ دشمن سے بھی نرمی کرنا فائدہ مند ہے۔نرمی سے گفتگو کرنے سے دشمن دوست بن جاتا ہے آپس میں نرمی کرنا محبت اور پیار کی زیادتی کا موجب ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں مسلمانوں کی تعریف یوں فرمائی ہے۔رخماءُ بَيْنَهُمُ ان کے باہمی سلوک اور میل جول میں نرمی ، محبت اور شفقت کا نمایاں اظہار ہوتا ہے۔پس لوگوں میں ان کی اچھائیاں تلاش کریں اور برائیوں سے در گذر کریں۔پیٹھ پیچھے بھی ان کی کسی کمزوری کی تشہیر نہ کریں بلکہ اصلاح کی کوشش کریں اور صحیح طریقے سے غلطیوں کی نشاندہی کریں۔حضرت عقبہ بن عامر کے مولیٰ جن کا نام ابو کثیر تھا بیان کرتے ہیں کہ عقبہ نے فرمایا کہ میں نے آنحضرت کو فرماتے سنا جس نے کسی کی کمزوری دیکھی اور پردہ پوشی سے کام لیا یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی زندہ در گورلڑکی کو نکالا اور اُسے زندگی بخشی۔(مسند احمد بن حنبل صفحہ 147/4) ہر انسان معزز ہے: صلى الله حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے چاہئے کہ نہ اس پر ظلم کرے نہ اُسے رُسوا کرے اور نہ حقیر جانے۔پھر آپ نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا۔تقویٰ یہاں ہے ( آپ نے تین