غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 23 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 23

23 چاہئے کہ بدعقائد شخص سے موانست و مجالست نہ ہو ورنہ وہ تو ڈوبا ہے مبادا آپ کو بھی لے ڈو ہے۔ایک اور جگہ آنحضور کا ارشاد ہے کہ جب تم کسی کی کمزوری اُچھالنے لگو تو خود سوچ لو اور پر کھ لو اور اچھی طرح جائزہ لے لو کہ یہ کمزوری خود تمہارے اندر بھی تو نہیں پائی جاتی اور اسی طرح اگر تم اپنا محاسبہ کرنے لگو گے تو تمہیں خود اپنے اندر اس قدر کمزوریاں نظر آئیں گی کہ تم جرات نہیں کر سکو گے کہ دوسرے کی کمزوری سے پردہ اُٹھا سکو۔( بخاری ومسلم) مومن نہیں بن سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو : باہمی محبت کے بغیر صحیح اتفاق پیدا نہیں ہوسکتا اور محبت ایمان کا لازمی نتیجہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں آنحضور کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اگر تو جو کچھ بھی زمین میں ہے ان پر خرچ کر دیتا تو بھی ان کے دلوں کو اس طرح باندھ نہیں سکتا تھا لیکن اللہ نے اُن میں باہمی محبت اور تیرے ساتھ بھی محبت قائم کر دی۔(الانفال :64) یعنی اگر تم دولت بھی خرچ کر دیتے تو وہ الفت با ہم نہ پیدا کر سکتے تھے جو ہم نے اسلام کے ذریعہ تمہارے اندر پیدا کر دی ہے۔اسلام معاشرے کے ایک ایک فرد کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیتا ہے جس طرح ہم سگے بھائی سے ہمدردی کرتے ہیں اسی طرح معاشرہ کا ہر فرد ہماری محبت اور ہمدردی کا حقدار ہے۔حدیث تو یہی بتلاتی ہے کہ محبت ہی ایمان ہے۔فرمایا: - لا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا جب تک باہم محبت نہ کرو گے مومن نہ بن سکو گے۔(مسلم) حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا :-