غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 36
36 تمسخر بدظنی، تجسس، غیبت: (1 سورة الحجرات آیت 12 کے حوالے سے فرمایا :- مرد مردوں سے ہنسی نہ کریں۔ہوسکتا ہے کہ وہی ان سے اچھے ہوں اور عورتیں عورتوں سے۔ہو سکتا ہے کہ وہی ان سے اچھی ہوں۔اور ایک دوسرے کی نکتہ چینی اور عیب گیری مت کرو۔برے برے اور چھیڑ کے ناموں سے مت پکارو۔مومن ہونے کے بعد یہ نا پاک نام بہت ہی بری بات ہے۔(نورالدین طبع سوم صفحہ 19) اور اے ایمان والو! کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے۔جس سے تم ہنسی کرتے ہو اور جسے تم مسخرہ بناتے ہو۔شاید تم سے اچھا ہو اور نہ عورتیں نہی کریں عورتوں سے۔کیونکہ ہو سکتا ہے کہ جس سے ایک عورت تمسخر کرتی ہے دوسری سے اچھی ہو اور اپنوں کو طعن مت دیا کرو اور کسی کی نسبت برا لقب مت بولو۔ایسی کرتوتوں سے برے لقب دینے والا اللہ تعالیٰ کے یہاں سے فاسق و بدکار ہونے کا لقب پاتا ہے اور مومن کہلا کر فاسق بننا برا ہے جو لوگ برے کاموں سے باز نہ آئے وہی بد کار ہیں۔( تصدیق براہین احمدیہ صفحہ 273) مومن ہونے کے بعد فاسق نام رکھا نا بہت ہی بری بات ہے۔یہ تمسخر کہاں سے پیدا ہوتا ہے؟ بدظنی سے۔اسی لئے فرماتا ہے اجْتَنِبُوا كَثِيراً مِنَ الظَّنِ بدگمانیوں سے بچو۔حدیث میں بھی آیا ہے۔اِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ اكذَابُ الْحَدِيثِ - اس بدظنی سے بڑا بڑا نقصان پہنچتا ہے میں نے ایک کتاب منگوائی۔وہ بہت بے نظیر تھی۔میں نے مجلس میں اس کی خوب تعریف کی کچھ دنوں بعد وہ کتاب گم ہو گئی۔مجھے کسی خاص پر تو خیال نہ آیا مگر یہ خیال ضرور آیا۔کسی