غلبہء حق — Page 182
IAP اور پاک نہیں جیسا کہ الهام ربّ هب لي ذرية طيبة ، یعنی اے میرے رب مجھے پاک اولا عطا فرما کتاب تذکرہ اس سے ظاہر ہے اور اس الہامی دعا کے بعد حضرت مرزا صاحب کے ہاں کوئی اولاد پیدا نہیں ہوئی۔(فتح حق صت) یہ صریح غلط بیانی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد سے بغض و عداوت کا مظاہرہ ہے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو الہام رب هب لى ذرية طيبة سے یہ اشارہ سمجھ ہی نہیں آیا کہ آپ کی موجودہ ادلاد طیب اور پاک نہیں ہے بلکہ آپ تو اپنی کتاب سراج منیر کی پیش گوئی مشرا میں اس کے خلاف یہ تحریر فرماتے ہیں :- یہ پیش گوئی وہ ہے جو براہین احمدیہ کے ۲۳۶۵ میں درج ہے اور وہ یہ ہے يتم نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ يَكُونَ آيَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ یعنی خدا اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کرے گا تا وہ مومنین کے لیے نشان ہوں یعنی دنیا کی زندگی میں جو کچھ تجھے نعمتیں دی جائیں گی وہ سرب بطور نشان ہونگی یعنی قول بھی نشان ہوگا جیسا کہ لوگوں نے جلسہ مذا ہب لا ہو را در عربی کتابوں میں دیکھ لیا اور فعل بھی نشان ہوگا جیسا کہ خدا کے فعل بطور نشان میرے واسطہ سے ظہور میں آرہے ہیں اور اولاد بھی نشان ہوگی جیسا کہ خدا نے نیک اور با برکت اولاد کا وعدہ دیا اور پورا کیا۔(سراج منیر)