غلبہء حق

by Other Authors

Page 181 of 304

غلبہء حق — Page 181

اس کے خلیفہ ثانی ہونے کی طرف بھی اشارہ ہے۔پس مصلح موعود کی پیشگوئی کے مصداق کی تعیین اس کے الہا می نام بشیر ثانی اور فضل عمر سے بھی خوب اچھی طرح ہو جاتی ہے۔پس حضرت اقدس کے فرزندار حمت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد ہی تھے جو نو سال کے اندر الہامی و عدہ کے مطابق پیدا ہوئے اور پھر بشارت کے مانخت ہونے والے فرزندوں میں سے الہامی وعدہ کے رو سے دوسرے بشیر بھی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دوسرے خلیفہ ہونے کی وجہ سے فضل عمر بھی۔واقعات کے لحاظ سے تین کو چار کرنے والے آپ اس طرح ثابت ہوئے ہیں کہ آپ کے عہد خلافت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بڑے فرزند مرزا سلطان احمد صاحب جو احمدیت میں داخل نہ تھے حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روحانی فرزندی میں داخل ہو گئے اس طرح حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے حضرت میسج موعود علیہ السلام کے تین جسمانی اور روحانی فرزندوں کو حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے اپنی سبعیت میں لینے سے چار بنا دیا۔فالحمد للہ علی ذالک۔فاروقی صاحب کی (1) افسوس ہے کہ فاروقی صاحب نے سیاھب غلط بیانیاں تک غلاماً ذكياً اور العام جاء الحقُّ وَزَهَقَ لكَ الباطل کو نقل کرنے کے بعد یہ خلاف واقعہ بات بھی لکھ دی ہے کہ : اور پھر ان الماموں کے درمیان ایک الہامی دعا حضرت مرزا صاحب کی زبان پر جاری کر کے اس امر کی طرف ایک لطیف اشارہ بھی کر دیا کہ موجودہ اولاد طیب "