غلبہء حق — Page 65
۶۵ انقطاع نبوت سے متعلقہ احادیث کا تفصیلی حل پہلی حدیث پہلی حدیث فاروقی صاحب نے یہ پیش کی ہے :- انه سيكون فى امتى ثلثون كدا با كلهم يزعم انه نبي وانا خاتم النبيين لا نبي بعدی - رفتح حق صنا حدیث ہذا کے حقہ خاتم النبیستین لا نبی بعدی کی تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر سے اوپر درج کی جا چکی ہے۔افسوس ہے کہ کبھی غیر احمدی یہ حدیث حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں آپ کے خلافہ پیش کیا کرتے تھے۔مگر وائے بد قسمتی اب احمدی کہلانے والا لاہوری فریق بھی غیر احمدیوں کی روش پر چل نکلا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو اس حدیث کے پیش کرنے والوں کو یہ جواب دیا کرتے تھے کہ کیا تمھاری قسمت میں دجالوں کا آنا ہی لکھا ہے کسی بچے کے آنے کی خبر نہیں۔چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں :- " کہتے ہیں کہ حدیثوں میں ہے کہ اس امت میں تیس دجال آدیں گے تا امت کا اچھی طرح خاتمہ کردیں۔کیا خوب عقیدہ ہے۔اسے نادانو ! کیا اس امت کی ایسی ہی چھوٹی ہوئی قسمت اور ایسی ہی بدطالع ہے کہ اس کے حصہ میں نہیں دجال ہی رہ گئے۔دجال تو نہیں مگر طوفان صلیب کو فرو کرنے کے لیسے ایک بھی مجدد نہ آسکا ز ہے قسمت۔خدا نے پہلی امتوں کے لیے تو پے در پے نبی اور رسول بھیجے لیکن جب اس کے امت کی نوبت آئی تو نہیں دجالوں کی خوشخبری سنائی گئی