غلبہء حق — Page 122
۱۲۲ یہ دعوے کرتا کہ میں مسیح موعود ہوئی مگر خدا نے میری نظر کو پھیر دیا اور میں براہین احمدیہ کی اس دجی کو سمجھے نہ سکا کہ وہ مجھے مسیح موعود بناتی ہے۔یہ میری سادگی اور میری سچائی پر ایک عظیم دلیل تھی یہ اعجاز احمدی مٹ) اب اس عبارت میں فاروقی صاحب مسیح موعود کی جگہ نبی کا لفظ رکھ دیں تو انھیں پتہ لگ جائے گا کہ جس طرح بارہ سال تک حضرت اقدس کا اپنے آپ کو مسیح موعود نہ سمجھنا حالانکہ خدا تعالیٰ نے بڑی شد و مد سے آپ کو مسیح موعود قرار دیدیا تھا خدا تعالیٰ کی حکمت عملی اور حضرت مسیح موعود کی سچائی کی دیل ہے اور آپ کی سادگی اور عدم بناوٹ پر ایک نشان، اسی طرح نبی اور رسول کے الہامات سے ایک وقت تک حضور کا اپنے آپ کو نبی نہ سمجھنا بھی خدا تعالیٰ کی حکمت عملی اور آپ کی سچائی کی دلیل ہے نہ کہ بقول فاروقی صاحب نعوذ باتر آپ کی کم عقلی اور دھوکہ بازی کا ثبوت اور آپ کی تحقیر کا باعث ! میں اس عبارت میں مسیح موعود کی بجائے نبی کا لفظ رکھ کر یہ فیصلہ ناظرین پر ہی چھوڑتا ہوں کہ فاروقی صاحب کا یہ ریمارک بے ہودہ ہے یا نہیں ؟ " یہ خدا کی حکمت عملی تھی اور میری سچائی پر دلیل تھی اور میری سادگی اور عدم تبادٹ پر ایک نشان تھا۔اگر یہ کاروبار ایک انسان کا ہوتا اور انسانی منصوبہ اس کی جڑ ہوتی تو میں براہین کے وقت سے ہی یہ دیکھو کرتا کہ میں نبی ہوں۔مگر خدا نے میری نظر کو پھر دیا اور میں براہین احمدیہ کی اس وحی کو نہ سمجھ سکا تہ