غلبہء حق — Page 49
۴۹ لحدیث کا منشا یہ نہیں کہ آخرین منم صرف فارسیوں میں سے ایک یا چند آدمی ہیں بلکہ یہ آخرین کی مدح کے طور پر آیا ہے کہ دوسرے لوگ جنھوں نے مجھ سے براه راست تعلیم نہیں پائی بلکہ وہ مجھ سے بعد میں آئیں گے اور میری تعلیم سے فائدہ اٹھائیں گے ، تو اُن میں سے ایسے کامل الایمان لوگ بھی ہونگے اور یوں آخرین مہم میں کل اقمت صحابہ کے بعد اول سے لیکر آخر تک شامل ہیں۔گویا ایک تو نبی کریم کے صحابہ ہیں، جن کی تعریف قرآن شریف میں بار بار آچکی اور ایک آخرین ہیں۔ان کی تعریف میں آنحضرت نے یہ لفظ فرمائے کہ ان میں بھی بڑے بڑے کامل الایمان لوگ ہونگے۔اور یہ آیت نص صریح اسبات پر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دوسرا نبی نہیں آسکتا نہ حضرت عیسی آسکتے ہیں۔بیان القرآن من ۱۴ تصنیف مولوی محمد علی (هنا) حالانکہ ۱۹ ء میں مولوی محمد علی صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تفسیر سے پورا اتفاق کرتے ہوئے آپ کے ہمنوا ہو کر اس ;- آیت کے متعلق لکھا تھا نیز آخری زمانہ میں ایک ایسی قوم ہوگی جو ابھی ان صحابہ میں شامل نہیں ہوئی وہ قوم رجماعت سیح موعوم بھی انہی لوگوں کے ہمرنگ اور ان میں بھی اسی طرح