غلبہء حق — Page 50
ہی موت ہوگا جو انھیں خدا کی آیات سُنائے گا اور انھیں پاک بنائے گا اور انھیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیگا۔آیت کریمہ میں جن لوگوں کے درمیان اس فارسی الاصل نبی کی بعثت لکھی ہے انھیں آخرین کہا گیا ہے۔یہی وہ لفظ ہے جو جنسہ یا جس کے مترادف الفاظ ان تمام پیش گوئیوں میں لکھے ہوئے ہیں جو مسیح موعود کے نزول کے متعلق ہیں۔پھر آگے چل کر یہ لکھا ہے :۔نبی آخر زماں کا ایک نام رجل من ابناء فارس بھی ہے۔ریویو اف والمنجنيز جلد نمبر ۳ بابت ماہ مارچ ک الله حضرت مسیح موعود سے مولوی صاحب کا ایک اور اختلاف مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں کہ : - بعض نادان کہتے ہیں کہ یورپ اور امریکہ کے اکثر انسان تو آپ کے نام سے بھی بے خبر ہیں۔پھر وہ لوگ زلزلوں اور آتش فشاں پہاڑوں سے کیوں ہلاک ہوئے۔اس کا جواب یہ ہے کہ وہ لوگ اپنے کثرت گنا ہوں اور بدکاریوں کی وجہ سے اس لائق ہو چکے تھے کہ دنیا میں ان پر عذاب نازل کیا جائے۔پس خدا تعالے نے اپنی سنت کے