غلبہء حق — Page 281
ایک نبی ہم میں بھی خدا کی طرف سے آیا اگر اس کی تباع کریں گے تو دہی پھل پائیں گے جوصحابہ کرام کے لیے منقرر ہو چکے ہیں" ان اقتباسات سے روز روشن کی طرح ظاہر ہے کہ حضرت صاحبزادہ میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب اور میں بھی جبکہ حضرت مولوی نورالدین صفی اللہ عنہ خلیفہ تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی مانتے تھے۔اس کے بعد فاروقی صاحب نے 19 کے مضمون کا ذکر کیا ہے جس کا نے 1971ء مہ عنوان ہے ، مسلمان وہ ہے جو سب مامورین کو مانے اس مضمون میں کفر و اسلام درج ہے۔فاروقی صاحب لکھتے ہیں :- "مسلمانوں کی تکفیر کے اعلان پر میاں صاحب سے سوال ہوا کہ صرف نبی کا منکر کا فر ہوتا ہے ، کیا آپ حضرت مسیح موعود کو نبی سمجھتے ہیں۔تو اس پر میاں محمود احمد صاب نے اپنے سابقہ مذکورہ بالا مضامین کے برخلاف یہ اعلان کیا کہ حضرت مسیح موعود بنی ہیں۔یہ دوسری تبدیلی ہے جو میاں محمود احمد صاحب نے اپنے عقیدہ میں کی دفتح حق صاد) الجواب : فاروقی صاحب نے یہ سوال کیے جانے کے متعلق کوئی حوالہ نہیں دیا سو یہ سوال ان کی اپنی ہی بناوٹ ہے۔درنہ یہ سوال پیدا ہی نہیں ہو تا تھا کیونکہ حضرت صاجزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے تو شائد کے مضمون در 1ء کی تقریر کی طرح خود اس مضمون میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نی ہی کی حیثیت میں ہی پیش کیا تھا۔چنانچہ آپ اس مضمون میں لکھتے ہیں :۔