غلبہء حق

by Other Authors

Page 135 of 304

غلبہء حق — Page 135

۱۳۵ دعوی میں صادق ہیں کیونکہ آپ اپنے دعوی وحی پرتیس سالہ میںا د جو معیار صداقت ہے پوری کر چکے ہیں۔اس پر معترض نے کہا کہ جھوٹا مدعی نبوت بھی اپنے دعوئی کے بعد اتنی عمر پا سکتا ہے۔حضرت اس کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں :۔اس مقام سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی تمام پاک کتا ہیں اس بات پر متفق ہیں کہ چھوٹا بنی ہلاک کیا جاتا ہے۔اب اس کے مقابل یہ پیش کرنا کہ اکبر بادشاہ نے دعوی کیا ، بار دشن دین جالندھری نے دھولی کیا یا کسی اور شخص نے دعوی کیا اور وہ ہلاک نہیں ہوئے یہ ایک دوسری حماقت ہے جو ظاہر کی جاتی ہے۔بھلا اگر یہ سچ ہے کہ ان لوگوں نے نبوت کے دعوے کیے اور تئیس برس تک ہلاک نہ ہوئے تو پہلے ان لوگوں کی خاص تحریر سے ان کا دعوی ثابت کرنا چاہیئے اور وہ الہام پیش کرنا چاہیے جو انھوں نے خدا کے نام پر لوگوں کو سنایا ، یعنی یہ کہا کہ ان لفظوں کے ساتھ میرے پر وحی نازل ہوئی ہے کہ کہیں خدا کا رسول ہوں اصل لفظ ان کی وحی کے کامل ثبوت کے ساتھ پیش کرنے چاہیں کیونکہ ہماری تمام بحث وحی نبوت نہیں ہے جس کی نسبت یہ ضروری ہے کہ بعض کلمات پیش کر کے یہ کہا جائے که به خدا کا کلام ہے جو ہمارے پر نازل ہوا ہے"